لاہور: پولیس نے میانوالی میں درج مقدمے کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔ میانوالی پولیس عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا عبوری ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے ہنگامہ آرائی سے متعلق شادمان حملہ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادمان تھانے حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press bell icon.