Premium Content

امریکا اور اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاری جاری

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی روکنے کی بھی مشترکہ تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جارہے ہیں جبکہ ایرانی بیل سٹک میزائل سے اسرائیل کو محفوظ بنانے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کی تنصیب جاری ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اضافی پیٹریاٹ بٹالینز تعینات کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ خطے میں پہلے سے تعینات امریکی افواج کے تحفظ کیلئے مزید مقامات پر پیٹریاٹ بٹالینز تعینات ہوں گی۔

پیٹریاٹ امریکی افواج کا اینٹی بیل سٹک میزائل سسٹم ہے جو جدید فضائی انٹر سیپٹر میزائل اور ریڈار سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos