بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

امریکا کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، اس کے نتائج کا سامنا کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos