امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، 1500 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

[post-views]
[post-views]

 امریکی صدر جوبائیڈن نے 1500 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے جو امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن مجرمان کی سزاؤں میں کمی ہوئی ان میں وہ قیدی شامل ہیں جو کورونا کے دوران اپنے گھروں میں کم از کم ایک سال قید رہے جبکہ معافی پانے والے 39 مجرمان وہ ہیں جو عدم تشدد کے جرائم کے مرتکب تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

کورونا وبا کے دوران امریکا میں ہر 5 میں سے ایک قیدی کورونا کا شکار رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی صدر جوبائیڈن کے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معافی دینے کے دباؤ کے باعث ہے۔

خیال رہے جوبائیڈن انتقام سے بچنے اور ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے کیپٹل ہل کے مجرمان کو بھی پیشگی معافی دینے پر غور کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos