امریکا میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ، مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے فرق نہیں پڑتا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے ، پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos