واشنگٹن: امریکہ نے یمن کے حوثیوں کو دوبارہ ”دہشت گرد“ تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔
حوثیوں کو پہلے ہی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کئی بار ہوائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم یمن حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں حملے جاری رکھیں گے۔
سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا، محکمہ خارجہ آج انصاراللہ کو، جسے عام طور پر حوثیوں کے نام سے جانا جاتا ہے، کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کر رہا ہے، جو آج سے 30 دن تک نافذالعمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حوثیوں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، لیکن یہ یمنی شہریوں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ یہ پابندی حوثیوں کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے، مالیاتی منڈیوں تک ان کی رسائی کو مزید محدود کرنے اور ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
سلیوان نے ایک بیان میں کہا، اگر حوثی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اپنے حملے بند کر دیتے ہیں، تو امریکہ فوری طور پر اس پابندی کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
تاہم حوثیوں نے کہا کہ وہ اپنے حملے نہیں روکیں گے۔