Premium Content

امریکی حکام نے سکھ رہنما کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش ناکام بنادی

Print Friendly, PDF & Email

امریکی حکام نے سکھ رہنما کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے بھارت کی حکومت کو اس سازش میں ملوث ہونے کے خدشات پر انتباہ جاری کیا۔

اس سازش کا ہدف ایک امریکی اور کینیڈین شہری گرپتونت سنگھ پنن تھا جو سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر ہیں، جو کہ امریکہ میں مقیم ایک گروپ ہے جو ایک آزاد سکھ ریاست خالصتان کی تحریک کا حصہ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ستمبر میں نئی ​​دہلی میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

قومی سلامتی کونسل نے بھی اس سازش کی فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکہ نے اعلی ترین سطح پر اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

جون میں وینکوور میں کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد امریکہ نے کچھ اتحادیوں کو اس سازش کے بارے میں آگاہ کیاتھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos