میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی انتظامیہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوائنٹ ایئر ٹو سرفیس اسٹینڈ آف میزائل (جے اے ایس ایس ایم) بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔
پولی ٹیکو کے مطابق، میزائل یوکرین کے ایف-16 لڑاکا طیاروں سے لانچ کیے جا سکتے ہیں جوکہ230 میل (370 کلومیٹر) سے زیادہ دور کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس سے روس کے خلاف یوکرین کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور پنٹاگون کے اندر منتقلی کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پنٹاگون پہلے ہی یوکرین کے ساتھ ان تکنیکی مسائل پر کام کر رہا ہے۔
پولی ٹیکو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یوکرائنی حکام میزائل کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ یہ روسی سرزمین کے اندر سے شروع کیے گئے روسی فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیےضروری ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.