امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ka-pakistan-aur-america/
امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملےکا خدشہ ہے۔
امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ سفارتخانےکے اہلکار تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pakistan-aman-k-farugh-k-liye-america-k-sath-mill/
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نےشہرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون سمیت شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہےکہ وہ دوران سفر اپنی ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ریڈ زون و دیگر مقامات پر دوران چیکنگ تعاون کریں۔