لاہور – پنجاب میں پہلی بار جدید اسموگ الرٹ اور موسمی پیشگوئی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اس وقت اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔ یہ نظام پہلی مرتبہ موسم سرما اور اسموگ کے بارے میں پیشگی اطلاع فراہم کرے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسداد اسموگ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو صوبہ گیر آپریشن کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ہو رہی ہے اور “ستھرا پنجاب” ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
Follow Republic Policy on YouTube
لاہور میں ایئر انڈیکس 152، گوجرانوالہ 160، فیصل آباد 156 اور ملتان 139 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مری میں سب سے کم 48 رہا۔ خشک موسم اور شمالی ہوائیں آلودگی کی شدت کم رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
کھلے مقامات پر کوڑا جلانے پر پابندی لگائی گئی ہے، ملبے کو ڈھانپنے اور پانی کے چھڑکاؤ کے احکامات جاری ہیں۔ پولیس اور دیگر اداروں کو سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ جدید مانیٹرنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے بعد پنجاب ماحولیاتی انتظام میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔