جنگ مسلط کی گئی تو جواب پہلے سے سخت ہوگا، عاصم منیر

[post-views]
[post-views]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اگر کوئی طاقت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے تو جواب وہی دیا جائے گا جو مئی میں دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا اور یہ اس کی مدد و نصرت کا واضح ثبوت ہے۔

ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر کامل بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر پھینکی گئی مٹھی بھر مٹی کو بھی اس کے لیے میزائل بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے حکم، دین کی رہنمائی اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے خاص فضل سے پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹوائی ہے اور یہ کامیابی قوم کے اتحاد اور فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اللہ کے نام پر لڑنے والی ایک مضبوط اور باوقار فوج ہے، اور ہمارے سپاہی ایمان، عزم اور فرض شناسی کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos