Premium Content

عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

 ایک اہم  پیش رفت میں عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کے فہرست سے نکالنے پر اتفاق کیاہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام ذکی نے مصری میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ عرب لیگ کےرکن ممالک نےحزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

حسام ذکی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos