آرمی چیف کی کرسمس تقریب میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

[post-views]
[post-views]

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں واقع کرائسٹ چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کے ساتھ اس خوشی کے موقع کو منایا اور انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، باہمی ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے قائداعظم کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری پر مبنی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے اور آئینی روح کا بنیادی جزو ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب میں شریک افراد سے گفتگو بھی کی اور قومی ترقی اور ملکی سلامتی میں پاکستانی مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل قوت مساوی مواقع، مشترکہ اقدار اور آئین میں درج اصولوں میں مضمر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos