Premium Content

آرٹیکل 370 کودنیا کی کوئی طاقت دوبارہ نہیں لاسکتی، نریندر مودی

Print Friendly, PDF & Email

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی، دنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔ 

مقبوضہ کشمیر کی نئی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ علاقے کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے، اگست 2019 میں بھارتی سرکار نے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل دی تھی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے قرارداد منظور کرکے نئی دہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال کی جائے۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں لینے کی کوشش کی، سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا۔

بھارت کی سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos