ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج کردیں۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواست خارج کی۔
پیشی کے لیے علیحدہ علیحدہ آنے والے رہنما ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے، تاہم گرفتاری کے پیش نظر رہنما مختلف دروازوں سے کچہری سے نکلے، شاہ محمود اور اسد عمر نےکمرہ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہو کرفیصلہ سنا۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں ایک گاڑی میں بیٹھ کےکچہری سے روانہ ہوئے

دونوں افراد پر جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑپھوڑ اور شہریوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمات ہیں۔