ایشیا کپ 2023: سری لنکا افغانستان کو شکست دے کر سپر 4 میں پہنچ گیا

[post-views]
[post-views]

سری لنکا نے منگل کو سنسنی خیز میچ میں افغانستان کو صرف دو رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی۔

افغانستان کوفائنل فور میں پہنچنےکے لیے سری لنکا کے خلاف 292 رنز کا ٹارگٹ 37.1 اوورز میں پورا کرنا تھا، لیکن افغانستان کی پوری ٹیم 289 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 32 گیندوں پر 65 جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 66 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس ٹاب اسکورر رہے انہوں نے 84 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

پاکستان اور بھارت گروپ اے سے پہلے ہی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش سپرفور میں جگہ بنا چکے ہیں۔

سپر فور مرحلے کا آغاز بدھ کے روز  لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos