ایشین کرکٹ کونسل بارش کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے

[post-views]
[post-views]

رپورٹس کے مطابق، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جاری ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے میچزخراب موسم اور بارش کی وجہ سے کولمبو میں منتقل کر نے پر غور کر رہی ہے۔

ایشیا کپ ایک ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے گزشتہ سال ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا اس ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ہفتے کے روز، بھارت اور پاکستان کے درمیان انتہائی اہم میچ صرف ایک اننگز کے بعد ختم کر دیا گیا کیونکہ پالے کیلے میں گروپ ’اے‘ کے مقابلے میں بارش نےکھیل خراب کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق کولمبو سپر فور راؤنڈ  میچزکے ساتھ ساتھ فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos