آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

[post-views]
[post-views]

صوبائی دارلحکومت میں آٹا چکی مالکان نے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اضافے سے فی کلو قیمت 160روپے سے بڑھ کر 170روپے ہو گئی ہے نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، تمام تر دعوؤں کے باوجود مہنگائی کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں 11.31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6.4 فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5.68 فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

گزشتہ ماہ چینی 2.77 فیصد، گندم 2.29 فیصد سستی ہوئی، مئی میں اخبار 32.77 فیصد، رہائش 23 فیصد، اسٹیشنری 5.44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5.15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2.92 فیصد مہنگا ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos