Premium Content

آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کے لیے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو مطالبات حکومت پاکستان سے جڑے ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تحمل کی پالیسی کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلاؤ، گھیراؤ کے باوجود آزاد کشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos