Premium Content

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف  دیا تھا۔ آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان  پر 48 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقی بولرز نے ہدف کا بھر پور دفاع کیا۔ تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعدآسٹریلوی بلے بازوں مچل اسٹارک اور پیٹ کمن نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos