عوام شہباز شریف سے یہ سوال کر سکتے ہیں مفتاح کو کیوں نکالا؟ سابق وزیر خزانہ کا پھر شکوہ

[post-views]
[post-views]

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر شکوہ کیا ہے کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف سے یہ سوال کرسکتے ہیں کہ مفتاح کو کیوں نکالا؟

سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ستمبر تک ملک کے حالات بہتر تھے اور ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا، اگر اُس وقت ہی اہم فیصلے کر لیے جاتے تو بہتر تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imf-k-pass-na-gaye-tu-default-ki-teraf-chaly-jain/

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں ہے، معیشت کی بحالی کے لیے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اس وقت برآمدات پر فوکس کرناچاہیے، حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے، بیوروکریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیوٹائزیشن کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos