اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے ، عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کو ئی احتجاج پر امن نہیں ہوتا، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں لیکن پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ بھی دیکھیں۔ پی ٹی آئی نے 25 مئی 2022 کو ڈی چوک میں کئی درخت تک جلا دیے تھے۔

چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے سوال پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ قانون کے مطابق ہی جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos