Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

آزادی مارچ کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نے آزادی مارچ کیس میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگرافراد  کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔  صداقت عباسی اور علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی مقدمے میں بری ہو گئے۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی قیادت اورشیخ رشید و دیگر پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت 2022 میں تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ،علی بخاری ایڈووکیٹ، آمنہ علی ودیگر نے دلائل دیئے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos