اسلام آباد : باپ بیٹا گٹر میں گرکر جاں بحق

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث باپ اور بیٹا موت کے منہ میں چلے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی ٹین فور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15سالہ لڑکا گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گر گیا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

بچے کو نکالنے کے لئے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی تاہم دم گھٹنے کے باعث باپ اور بیٹا دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 15سالہ عبدالرحمان اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos