Premium Content

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز

Print Friendly, PDF & Email

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

سکھ یاتریوں کی واہگہ بارڈر سے پیدل پاکستان آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا۔

سکھ یاتری پیر کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک کے 554 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنس رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

حکومت نے یاتریوں کے لیے واہگہ سے ننکانہ صاحب تک خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاتری 4 دسمبر کو ہندوستان واپس جائیں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا سلیم شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکھ یاتریوں کے لیے تمام سہولیات کا انتظام کیا ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے آنے والے یاتریوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos