ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں بابا گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے تقریب ہوئی، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، امریکا سے 28 رکنی وفد گوردوارہ جنم استھان پہنچ گیا، تین روزہ تقریبات 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں بھی آپ کی خوشیوں میں شریک ہوں، بابا گورو نانک نے سکھ مذہب کی بنیاد رکھی اور دنیا کو اتحاد، محبت اورخدمت کا درس دیا۔