Premium Content

بچوں کی ذہنی نشوونما کیسے کریں؟

Print Friendly, PDF & Email

صبح سویرے اٹھنے کے بعد بچوں کو دیے جانے والے یہ دس منٹ ان کی دماغی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس عام وقت کو خاص بنانا بحیثیت والدین آپ کی ذمہ داری ہے۔

والدین اپنے بچوں کو جسمانی اعتبار سے ہی نہیں، بلکہ ذہنی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، تاکہ ان کے بچے کی زندگی خوش وخرم گذرے۔ لیکن بعض اوقات نادانستہ طور پر والدین سے ایسی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں۔ جوبچے کی دماغی نشوونما پربرا اثرچھوڑ سکتی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

چھوٹی سی مثال لیں۔ اگر آپ کا بچہ صبح اٹھنے کے بعد روتا ہے اور چڑچڑا ہوتا ہے تو اگرآپ اسے ڈانٹ ڈپٹ کر چپ کرانے کی کوشش کرتی ہیں تو اس کا سارا دن اسی کیفیت میں گذرے گا ، لیکن اگر اس کے دن کی شروعات پیار ومحبت سے ہوگی تو اس کا سارا دن توانائی سے بھر پور گذرے گا۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بچوں کی صبح کے دس منٹ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس لیے اس خاص وقت کی اہمیت کو سمجھیں۔ اور یہ طرزعمل اپنائیں۔

بچے کو پیارسے گلے لگائیں اورچومیں

جب بچے کی آنکھ کھولے تو اس کی طرف پیار سے دیکھیں اسے گڈ مارننگ کہیں، کچھ دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کریں۔ ان کی تعریف کریں۔ اس کے بعد اسے گلے لگائیں اور چومیں۔ اسطرح اس کے اندرایک انجانی توانائی آئے گی اوروہ ایک بھرپورجذبے کے ساتھ صبح سویرے اٹھتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بچوں کو دنیا کا مثبت زاویہ دکھائیں

جیسے ہی بچے کی آنکھ کھلے تو اسے بتائیں کہ یہ دنیا بہت ہی خوبصورت اور ایڈونچر سے بھر پور ہے۔

بچے کو پوچھیں کہ وہ اپنی صبح کو کیسے پرلطف بناسکتا ہے۔ آیااسکول میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل کر، یا کوئی اچھی کتاب پڑھ کر، یا کوئی اچھا کھانا کھا کر۔ اس طرح بچے کو بھی یہ سوچنے کا موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے دن کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اور وہ اپنے دن کے لیے مثبت سرگرمیاں تلاش کر سکتا ہے۔

بچےکی تعریف کریں

صبح جیسے ہی بچہ اٹھے تو اسکی تعریف کریں کہ وہ کتنا اچھا ہے اور آپ کے لیے کتنا قیمتی ہے۔ آپ اس پر کتنا اعتماد کرتے ہیں اوراس کی خوشی میں ہی آپ کی خوشی ہے۔ یہ کلمات بچے کے اندر اعتماد اور خوشی دیں گے اور آپ کا دیا ہوا یہ اعتماد اسے آنے والی زندگی میں ہر مشکل وقت اور چیلنج کا سامنا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos