کینیڈا کے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں ممکنہ بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزام کے بعد ای ویزا خدمات کو معطل کرنے کے دو ماہ بعد بھارت نے بدھ کے روز کینیڈا کے سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے ای ویزا جاری کرنا دوبارہ شروع کر دیا۔
اگرچہ اس اقدام سے کشیدگی میں قدرے کمی آنے کا امکان ہے لیکن مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں خاطر خواہ بہتری کی توقع نہیں ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ایک ہندوستانی سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کینیڈین شہریوں کے لیے ای ویزا خدمات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں ۔اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس فیصلے سے بھارت اور کینیڈا میں تعلقات بہتر ہوں گے۔
ہندوستان کینیڈا کے شہریوں کے لیے صرف سیاحت اور کاروبار کے لیے ای ویزا جاری کرتا ہے۔