بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ تیار، ذمہ داروں کا تعین ہو گیا

[post-views]
[post-views]

ملک میں 23 جنوری کو ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ تیار کر کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے افسران، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج بجلی بریک ڈاؤن کے ذمہ دار قرار ،انکوائری رپورٹ میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے افسران، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج کو بجلی بریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/tareekhi-break-down-24-ghanty-baad-bhi-mulk-bhar-main/

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پن بجلی والے منصوبے ٹرپنگ کے فوری بعد بجلی پیداوار میں ناکام رہے لہذا این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos