باجوڑ: ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں بم دھماکے کے نتیجےمیں 6 پولیس اہلکار شہید اور 27 زخمی ہوگئے۔
باجوڑ کے ضلعی پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جس سے چھ پولیس اہلکار ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت حبیب الرحیم سکنہ عنایت کلے، ترکھو کے رہائشی مناصب خان، ترکھو سرائے کے محمد رؤف خان، ماموند کے رہائشی خان محمد اور علی رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ترجمان 1122 نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔