لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔
اعتراض کنندہ محمد ایاز نامی ایک شہری نے بدھ کو ریٹرننگ افسر کو اپنی درخواست جمع کرائی۔
محمدایاز نے ایک نکتہ اٹھایا کہ بلاول نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا رکن ظاہر کیا ہے، لیکن وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔
ان کے مطابق پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی- پی) دو سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کے انتخابی نشان بھی مختلف ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تلوار ہے جبکہ تیر پی پی پی کا نشان ہے۔
اعتراض کنندہ ایاز نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک پارٹی کا ممبر بن سکتا ہے۔ تو یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور بلاول کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
بلاول کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (کل) جمعرات کو ہوگی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.