Premium Content

بلدیاتی انتخابات: کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ شروع

Print Friendly, PDF & Email

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-main-baldiyati-intekhabat-kisi-surat/

حیدرآباد، میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہ یار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدوار مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

:کراچی کی 246 یوسیز میں ووٹنگ

کراچی کے 7 اضلاع ضلع وسطی، شرقی، کورنگی، غربی، کیماڑی، ملیر اور جنوبی میں 246 یونین کمیٹیز کے لیے ہر ووٹر صرف 2 ووٹ چیئرمین ، وائس چیئرمین اور یو سی کا دے گا، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یو سیز کے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

:ضلع وسطی

ضلع وسطی کے 5 ٹاؤنز میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 45 ہے، یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد 20 لاکھ 76 ہزار 73 ہے۔

ضلع وسطی کے 1263 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 360 انتہائی حساس اور 903 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

:ضلع شرقی

ضلع شرقی کے 5 ٹاؤنز میں 43 یونین کمیٹیاں ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 54 ہزار 59 ہے۔

ضلع شرقی کے 799 پولنگ اسٹیشنوں میں 200 انتہائی حساس جبکہ 599 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

:ضلع کورنگی

ضلع کورنگی کے 4 ٹاؤنز میں 37 یو سیز ہیں، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار 91 ہے۔

کورنگی کے 765 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 318 انتہائی حساس اور 447 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

:ضلع غربی

ضلع غربی میں 3 ٹاؤنز میں 33 یوسیز ہیں، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 187 ہے۔

ضلع غربی کے 639 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 111 کو انتہائی حساس جبکہ 528 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

:ضلع کیماڑی

ضلع کیماڑی کے 3 ٹاؤنز میں 32 یو سیز ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہے۔

کیماڑی میں 547 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 164 انتہائی حساس اور 383 کو حساس قرار دیا گیا۔

:ضلع ملیر

ضلع ملیر کے 3 ٹاؤنز میں 30 یو سیز ہیں، یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 205 ہے۔

ملیر کے 497 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 119 انتہائی حساس جبکہ 378 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

:ضلع جنوبی

ضلع جنوبی کے 2 ٹاؤنز میں 26 یو سیز ہیں، ضلع جنوبی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 95 ہزار54 ہے۔

480 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 224 انتہائی حساس جبکہ 256 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/karachi-ma-15-january-ko-baldiyati-intakhabat/

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، آج 1 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ بلدیاتی انتخابات کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اورخواتین کے لیے 1170پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،  ترجمان الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن دفتر سندھ سے انتخابات کی نگرانی کررہے ہیں، کراچی میں مرکزی کنٹرول روم کل سے قائم ہے اور نتائج آنے تک دن رات فعال رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos