بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل، قبائلی سردار سمیت 11 ملزمان گرفتار

[post-views]
[post-views]

بلوچستان میں ایک مرد و عورت کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ایک قبائلی سردار بھی شامل ہے۔ مقدمہ سنگین جرائم کی تفتیشی ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسلح افراد ایک جوڑے کو گاڑی سے اتار کر ویرانے میں لے جا کر گولیوں سے قتل کر دیتے ہیں۔ یہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے تین دن پہلے دگاری کے علاقے سانجیدی میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت بانو بی بی اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، انہیں ایک قبائلی جرگے کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں غیر اخلاقی تعلق کا الزام لگا کر قتل کا حکم دیا گیا۔ قتل کی ویڈیو خوف پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔ مقدمہ قتل، بلوے، دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واقعے پر ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے اس اقدام کو ظلم، درندگی اور قانون و انسانیت کی توہین قرار دیتے ہوئے ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 2024 میں ملک بھر میں غیرت کے نام پر 346 افراد قتل کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos