بلوچستان میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

[post-views]
[post-views]

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو ایک بار پھر ریکٹر سکیل پر 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

حالیہ دنوں میں بلوچستان مختلف شدت کے زلزلوں کی زد میں ہے۔ شہروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

قومی زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ژوب سے 76 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

بلوچستان میں گزشتہ دنوں آنے والے ایک اور زلزلے میں صوبے کے مختلف شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 5.6 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos