بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔
پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب کوئلے سے بھرا ٹرک ضلع دکی میں تکیدار ندی میں پہلے سے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
جب لوگ وہاں جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.