Premium Content

بنوں واقعہ: وزیراعلیٰ گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں واقعہ پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات) کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ عمائدین بھی شرکت کریں گے۔ بنوں جرگہ کے مطالبات حکومت کی جانب سے منظور کر لیے گئے، صوبائی ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جرگہ ہوا جس کے دوران جرگہ ارکان نے اپنے مطالبات پیش کئے۔ ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گنڈا پور نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos