پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی

[post-views]
[post-views]

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ ، جہلم ، فیصل آباد، گوجرانوالا،  میانوالی، خوشاب  اور  سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos