سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

[post-views]
[post-views]

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کی نئی پیش گوئی جاری کردی گئی، شہر قائد میں آج سے اتوار تک کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی جاری کردی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں کل رات سے مشرقی سندھ میں داخل ہوگئی تھیں، آج (جمعرات) سے 23 جولائی تک وقفے وقفے سے کراچی میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ڈویژن میں 21 سے 23 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، آندھی اور تیز ہوائیں کمزور املاک کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

میٹ آفس نے عوام کو بارش اور آندھی کے دوران محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos