بارکھان واقعہ: مقتولہ کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا عبدالرحمان کے گھر پر چھاپہ

[post-views]
[post-views]

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے قریب کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملنےکے بعد مقتولہ کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہل کار بھی موجود تھیں، عبدالرحمان کے مہمان خانے اور گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی بازیابی عمل میں نہ آسکی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ان کے دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں بارکھان کے کنویں سے ملیں۔

مقتولہ گراں ناز نے کچھ روز پہلے ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار عبدالرحمان پر اسے اور اس کے 7 بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

مقتولہ کے شوہر خان محمد مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ جان کے خوف سے روپوش ہے،کنویں سے ملنے والی لاشیں اس کی بیوی اور بیٹوں کی ہیں، اب بھی اس کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی عبدالرحمان کی قید میں ہیں۔ 

 سردار عبدالرحمان نے الزامات رد کردیے اور اپنے ایک بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا ، وہ سردار بننا چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سردار نے کہا کہ تحقیقات میں پیشی کیلئے تیار ہیں، استعفا نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos