فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

[post-views]
[post-views]

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی مزید 1 روپے 89 پیسے اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے 2 رو پے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے  قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

درخواست کے مطابق ڈیزل سے فی یونٹ 30 روپے 45 پیسے ، فرنس آئل سے  26 روپے 9 پیسے اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos