بلاول اور فضل الرحمان کی اہم ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور سیاسی ڈائیلاگ کےلیے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ عیدالفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ کے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔ https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے پر جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گاؤں پہنچےتھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos