جنسی ہراسانی ، کوکین الزام : برطانوی رکن پارلیمنٹ مستعفی

[post-views]
[post-views]

جنسی ہراسانی اور کوکین کے استعمال سے متعلق الزام پر برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کنزریٹو رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے دعویٰ کیا کہ انہیں پارلیمانی واچ ڈاگ کی جانب سے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رکن پارلیمنٹ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا تاہم دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

کنزریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے مستعفی ہوچکے ہیں، جس کے بعد سے برطانیہ میں ضمنی انتخابات کی لائن لگ گئی ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن پر کوکین کے استعمال سمیت مبینہ طور پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos