سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے بشریٰ بی بی کے جی ایچ کیو پر حملے سمیت 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق مزید تفتیش کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
تاہم تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے ریمانڈ کے خلاف دلائل دیے ،عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔
دلائل کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے مقدمات سے متعلق تمام الزامات سے بری کر دیا۔