کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا کی فضا بھی آلودہ

[post-views]
[post-views]

کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

 کینیڈین حکام کے مطابق کینیڈا میں 400 سے زیادہ مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے،250  مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔

 آگ لگنے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورانٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے امریکا کو  شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔

نیو یارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بدترین سطح پر پہنچ گیا، گورنر نیویارک نے فضائی آلودگی کو ہنگامی بحران قرار دے دیا۔

نیویارک کی فضا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos