سی سی پی او لاہور کی بحالی کے بعد شفاف الیکشن ممکن ہیں؟ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کے بعد شفاف انتخابات ممکن ہیں یا نہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد غلام محمود ڈوگر سی سی پی او کے عہدے پر بحال ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qoumi-assembly-ki-mazeed-31-nishastun-par-zimni-election/

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کے بعد شفاف انتخابات ممکن ہیں یا نہیں؟ اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے منگل کے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں غلام محمود ڈوگر کی بحالی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos