Premium Content

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی اہم آئینی عہدے پر تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ راجہ سکندر سلطان کو بغیر کسی اشتہار کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ عہدہ سیاسی بنیادوں  دیا گیا اور ایک ریٹائرڈ افسر کی اس عہدے پر تقرری آئینی عہدے کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

تاہم، پبلک پراسکیوٹر نے جوابی دلائل دیے، اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ  میں دائر کی جانی چاہیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos