چین نے مسلح بغاوت کے خلاف روس کی حمایت کا اعلان کر دیا

[post-views]
[post-views]

چین نے مسلح بغاوت کے خلاف روس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے خلاف ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

چین کی وزارت خارجہ نے بغاوت کے معاملے کو روس کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

بیجنگ نے بیان میں کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹ جک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے اندر لے جانے سے پہلے اچانک بیلاروسی کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے حصے کے طور پر پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos