ملک بھر میں سگریٹ اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹس برآمد 

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی،ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے شیشہ اور ویپ فلیور بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos