چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا عرب مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال لیبیا کی افواج نے گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب نے تربیت، صلاحیت میں اضافہ اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک-لیبیا دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیبیئن کمانڈر اِن چیف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دفاعی تعاون کو وسیع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔











