کمرشل تھیٹرز میں فحش رقص کے خلاف کریک ڈاؤن

[post-views]
[post-views]

پنجاب حکومت نے کمرشل تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیر انتظام تھیٹروں کی بھی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ موجودہ قوانین پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے فحاشی، فحش تھیٹر پرفارمنس اور بیہودہ رقص کو ختم کیا جا سکے۔

محکمہ داخلہ نے لاہور کے کمرشل تھیٹرز میں پرفارم کرنے والی 14 اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس بھیجے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اداکاراؤں شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آربھی درج کرائی گئی ہے۔

محکمے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل تھیٹر ہر سٹیج پرفارمنس اور اسکرپٹ کی منظوری بغیر رقص کے حاصل کرتے ہیں لیکن اسٹیج پرفارمنس کے دوران رقص (زیادہ تر بیہودہ اور فحش) ہوتے ہیں جو اجازت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

پنجاب آرٹس کونسل (پی اے سی) کے تحت کام کرنے والے سرکاری تھیٹروں میں بھی ایسے فحش اور بیہودہ ڈراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے الحمرا آرٹ سنٹر میں کمرشل اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی گئی۔

دوسری جانب محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پیر کو لاہور آرٹس کونسل (ایل اے سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو تبدیل کردیااور انہیں ایس ایند جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں اب محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) طارق محمود کو عارضی بنیادوں پر دی گئی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو بدعنوانی کے الزامات کا بھی سامنا ہے، محکمہ اطلاعات کا کہنا ہےکہ سلیم ساگر نظم و نسق برقرار رکھنے میں ناکام رہے ۔ محکمہ اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ الحمرا آرٹ سینٹر جو کہ حکومت کےزیر انتظام ہےوہاں بے ہودہ اور فحش رقص کے واقعات سامنے آئے۔ ان واقعات کے بعد، ڈانسرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تھیٹروں میں ان کی پرفارمنس پر پابندی عائد کردی گئی۔

الحمرا ہال میں بیہودہ رقص کے واقعات کے بعد محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پی اے سی کے تحت کام کرنے والے 12 سرکاری تھیٹرز میں اسٹیج پرفارمنس کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

توہین آمیز، فحش اور بیہودہ پرفارمنس اور رقص کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل میں محکمہ داخلہ پنجاب نے پی اے سی کی جانب سے ثبوت جمع کرانے کے ساتھ باضابطہ درخواست پر اسٹیج کی 14 اداکاراؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے، نوٹس کی وصولی کے سات دنوں کے اندر ان سے تحریری جواب طلب کیا گیا ہے کہ ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 کے تحت ان کی پرفارمنس پر پابندی کیوں نہیں لگائی جانی چاہیے۔

جن اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں شمع تھیٹر کی اسٹیج اداکارہ مہک بٹ، کومل چوہدری اور قسمت شہزادی شامل ہیں۔ تماثیل تھیٹر کے نایاب خان، شیلا چوہدری، آیان اختر اور سونو بٹ؛ محفل تھیٹر کی خوشبو خان؛ ناز تھیٹر کی روشن خان، کاجل چوہدری اور سارہ خان؛ الفلاح تھیٹر کی ماہنور اور جیا بٹ کے ساتھ ساتھ ستارہ تھیٹر کی اسٹیج اداکارہ تبسم خان شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos